لوگ کرونا ٹیسٹ سے خوفزدہ، حکومتیں اعتماد پیدا کریں: پائینرز یونٹی

ملتان (سپیشل رپورٹر) کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے حکومتی سخت پالیسیوں سے شہری گھبرانے لگے،کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اذیت کا نہ ختم ہونے والے سفر شروع ہو جانا شہریوں کی گھبراہٹ کی وجہ،بیشتر پازیٹیو آنے والے شہریوں اور اہل خانہ کو ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں میں چھوڑ کر پلٹ کر نہیں پوچھتی،پائنیرز یونٹی نے وفاق اور پنجاب سے کورونا پالیسی فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پائینرز یونٹی کا ہنگامی اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو کی سربراہی میں ہوا اس موقع پر ڈاکٹر شاہد راو نے کہا کہ پنجاب اور وفاق خدارا لوگوں میں اعتماد پیدا کریں جو کورونا کے حوالے سے پالیسی بنائی گئی ہے اس سے عوام میں شدید خوف پیدا ہو چکا ہے لوگ ٹیسٹ کروانے سے ڈر رہے ہیں کیونکہ سرکاری سطح پر ٹیسٹ ہوتے ہی ان مریضوں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ دو ہفتوں پر مشتمل اذیت ناکی کا جو سفر شروع ہوتا ہے وہ شاید زندگی بھر انکی جان نہ چھوڑے کیونکہ انکے محلے دار اور دیگر شہری انکو اچھوت سمجھنے لگ جاتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا اب سوشل میڈیا کا دور ہے بات چھپائے نہیں چھپتی ٹیمیں مریض اور اسکے اہل خانہ کو سرکاری ہسپتال پھینک کر بھول جاتی ہیں کوئی فالو اپ نہیں لیا جاتا مریض اور اہل خانہ رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد بھی "کورونا" کی بدنامی کا داغ نہیں اتار پاتے خدارا پالیسی تبدیل کریں شہریوں کا اعتماد بحال کریں ،اس موقع پر ڈاکٹر ساجد اختر،ڈاکٹر نصرت بزدار اور دیگر کا کہنا تھا کہ اب تک کسی ایک حکومتی ترجمان محکمہ صحت ترجمان کی جانب سے کوئی ایک آگاہی پیغام نہیں سنا جس میں قوم کو اس وائرس سے متعلق شعور اور رویہ بہتر کرنے کی آگاہی دی گئی ہو ۔

ای پیپر دی نیشن