لاہو( خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ فدیہ صوم ،صدقہ فطرفی کس100روپے ادا کیاجائے۔ مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں صدقہ فطر عید الفطرسے قبل ادا کرنا جائزہے اگررمضان المبارک سے قبل بھی اداکردیاجائے توبھی جائزہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزخطبہ جمعہ کے دوران کیا۔ انہوں مزید کہاکہ صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کی مقدار کا تعین کیا گیاہے جس کے مطابق گندم کے حساب سے 100 روپے، جو کے حساب سے 200 روپے، کھجور کے لحاظ سے 700 روپے، کشمکش کے حساب سے 1700 روپے جبکہ منقہ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر 2300 روپے بنتا ہے۔ 30 روزوں کا فدیہ صوم گندم کے حساب سے 3 ہزار روپے، جو کے حساب سے6ہزار روپے،کھجور کے حساب سے 21ہزار روپے، کشمکش کے حساب سے 51 ہزار روپے بنتا ہے۔ جبکہ منقہ کے حساب69ہزار روپے بنتاہے۔ جان بوجھ کرروزہ توڑنے پر 60مساکین کوکھانا کھلانا لازمی ہے۔ 60 مساکین کیلئے کفارہ صوم کی رقم گندم کے حساب سے 6ہزار روپے، کھجور کے حساب سے 42 ہزار جبکہ کشمکش حساب سے ایک لاکھ2 ہزار روپے بنتی ہے۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اور کفارات کی یہ کم سے کم رقم ہے۔
فدیہ صوم ،صدقہ فطرفی کس100روپے ادا کیاجائے:دارالعلوم جامعہ نعیمیہ
Apr 18, 2020