رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف بابلیانہ کے رہنماء سردار سعید احمد ڈوگر نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک اسدعلی کھوکھر نے یوسی بابلیانہ274 میں پنجاب حکومت کے رورل پروگرام کے تحت قبل ازیں تعمیر ہونے والے نئی سڑک میں مزید ایک کلو میٹر توسیع کی منظوری لے لی ہے، اب یہ سڑک حویلی نور محمد سے ڈیرہ گل مکو والی جھلاراورحویلی پھول خاںتک تعمیر کی جائے گی ،انہوں نے بتایا کہ سڑک کی توسیع کیلئے سوا دو کروڑ روپے کا اضافی ٹینڈر دیا گیا ہے جس پرآئندہ ایک ہفتہ کے دوران ترقیاتی کام شروع کردیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ توسیع سڑک کے منصوبہ میں شفافیت کو برقرار رکھنے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں گے ۔