کرونا کی وبا دنیا کو تبدیل کردے گی: شاہ محمود

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں ارکان پارلیمنٹ کو اہمیت دنیا ہو گی۔ کرونا کی وبا دنیا کو تبدیل کر دے گی۔ وزارت خارجہ کو پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ایف ایم ڈائریکٹ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 88 ممالک میں 117 مشنز ہیں جس میں وزارت خارجہ کے 490 افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 10 ملین کے قریب ہمارے ہم وطن بیرونی ممالک میں مقیم ہیں۔ آج ڈیجیٹائزیشن کا دور ہے، آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ میں نے خود 2014ء میں سوشل میڈیا کا استعمال شروع کیا۔ ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دیرینہ خواہش ہے کہ ان کو ووٹ کا اختیار دیا جائے اور یہ صرف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے اور ہم ان شاء اللہ کریں گے۔ چیئرمین نادرا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس ایپلیکیشن کو بنانے میں ہماری بھرپور معاونت کی۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف ایم ڈائریکٹ، کا مقصد وزارت خارجہ میں اندرونی روابط کو فروغ دے کر میرٹ، شفافیت اور فیصلہ سازی میں افسران کی آراء کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...