مکرمی! دکھلاوے کی کوئی نیکی قبول نہیں ہوتی۔ آج کل فری راشن کے نام پر لوگوں کو ذلیل کیا جاتا ہے۔ کیا انکو نقد رقم نہیں دی جا سکتی؟ میڈیا کو بلا کر فوٹو سیشن کرایا جاتا ہے۔ سڑکوں پر کتنے ہی لوگ بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں۔ کیا انکی مدد نہیں ہو سکتی۔ اس وقت ایک نیکی کا کئی گنا اجر مل سکتا ہے‘ اس لئے فوٹو سیشن کے بجائے لوگوں کی نیک نیتی سے مدد کی جائے(ایم وائی ناز، لاہور)