شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھا نہ بھکھی کے علاقہ الکریم ٹائون میں گزشتہ روز دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے داخل ہو کر گن پوائنٹ پرایک سیکورٹی گارڈ کو یرغمال بنالیا اوراس سے گن سمیت تین ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا تاہم کچھ فاصلے پر موجود دوسرے سکیورٹی کارڈ نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی جس پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی چھوڑی گئی موٹر سائیکل پولیس نے تحویل میں لے لی ہے جس کی نمبر پلیٹ تبدیل کی گئی تھی ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔