شیخوپورہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایئر کنڈیشنڈ کا قیمتی سامان چوری

Apr 18, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں لگے ہوئے ایئر کنڈیشنڈ کا قیمتی سامان جس میں کمپریشر اور دیگر سامان شامل ہے چوری ہو گئی تاہم ہسپتال انتظامیہ اس چوری کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے بتایا جا تا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں اے سی کی دیکھ بھال اور کام کیلئے پی ایم یو لاہور نے ایک کمپنی سارمک کو ٹھیکہ دیا تھا اور اس سال دوبارہ بھی اسی کمپنی کو دوبارہ ٹھیکہ دے دیا گیا شیخوپورہ ہسپتال میں اے سی اور دیگر سامان کی دیکھ بھال کیلئے جس کمرے میں سامان رکھا گیا تھا اور اس کا انچارج بھی اسی کمپنی کے ایک سپر وائزر کو دیا گیا تھا ذرائع کے مطابق ہسپتال میں لگے ہوئے اکثر اے سی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بند ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں