گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ، شوہر نے بیوی کو موت کی گھاٹ اتاردیا

Apr 18, 2020


ڈھڈیال( نامہ نگار)نواحی قصبہ سرال میں گھر یلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی کو موت کی گھاٹ اتاردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کسی گھریلو مسئلہ پر میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی جس پر اس کا شوہر مشتعل ہوگیا۔ مقتولہ شوہر کے ڈر سے کمرے میں چھپ گئی لیکن اس کے شوہر نے پہلے کلہاڑی سے دروازہ توڑا اور اس پر فائر کیا جواس کے بازو کو چیرتا ہوا پیٹ میں جالگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم ساجد محمود نے خودکشی کی کوشش کی لیکن پسٹل سے فائر نہ ہوسکا اور لوگوں کی آمد سے قبل وہ موقع سے فرار ہوگیا اور اطلاع ملتے ہی ڈھڈیال پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور مقتولہ عارفہ بتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردی ۔ ڈھڈیال پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں