راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں کورونا وئرس کے مریضوں میں اضافہ بتدریج جاری ہے ،گزشتہ روز قدیم رہائشی علاقہ گوالمنڈی میں کورونا وائرس کا کنفرم مریض سامنے آگیا ہے ،زرائع کے مطابق مریض احمد علی کو کچھ روز قبل بُخار ہوا جس پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تو ٹیسٹ نیگیٹو آیا تاہم بخار کی شدت کے باعث گزشتہ روز جب ٹیسٹ کیا گیا تو ٹیسٹ پازیٹیو آیا جس پر محکمہ صحت نے فوری طور پر مریض کو حفاظتی تحویل میں آر آئی یو منتقل کیا اور مریض کی فیملی ممبران کے کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل اکٹھے کر لئے گئے ہیں ،اس موقع پر متاثرہ شخص کے گھر کے باہر سٹیکر چسپاں کر دیا گیا ہے اور پڑوسیوں کو اس گھر کے نزدیک آنے سے منع کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب اہل علاقہ میں یہ خبر پھیلتے ہی خوف و ہراس پھیل گیااور ہر کوئی ایک دوسرے کو اس محلے کے گرد نہ جانے کے مشورے دیتا رہا ۔اللہ پاک کے فضل و کرم سے گذشتہ روزکورونا کے 13 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں،الحمدللہ اللہ سے گڑگڑا کر دعا مانگتے ہیں کہ یا اللہ اگر یہ عذاب ہے تو ہمیں معاف فرما اوراگر یہ امتحان ہے تو ہمیں سرخرو کر ۔ان خیالات کااظہار راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے صحت مند مریضوں کو گھروں کے لئے روانہ کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کیا،اس موقع پر صحت یاب ہونے والے ڈاکٹر اور ان کی فیملی بھی موجود تھی،صحتیاب ہونے والے ڈاکٹرارشد نے ویڈیو پیغام میں آر آئی یو کے بہترین انتظامات کو سراہا اور کہا ’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘‘ ۔
راولپنڈی میں کروناکاایک اورمریض،13صحت یاب
Apr 18, 2020