قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغانستان، ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔وہ زائرین تبلیغی جماعت کے ارکان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوری واپس لانے کے بارے میں اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ذیلی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے ایران افغانستان اور خلیجی ملکوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے غیرمعمولی کوششیں کرنے پر پارلیمانی کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تعریف کی۔