ٹیٹرا پیک پاکستان کاکورونا ریلیف فنڈ میں 20 ملین روپے کا عطیہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) عالمی وباء COVID-19 کے پھیلائو نے ہماری روزمرہ زندگیوں میں ایسے مشکلات پیدا کئی جو پہلے کبھی نہ تھی اور ہم وبائی مرض سے متاثرہ تمام افراد کیلئے گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس بحران پر ملک میں اجتماعی کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے ٹیٹرا پیک پاکستان COVID-19 کے بارے میں امدادی کوششوں کیلئے وزیراعظم کے COVID-19 ریلیف فنڈ میں 20 ملین روپے کا عطیہ دے گا۔ یہ عطیہ ان لوگوں کی مدد کے لئے استعمال ہوگا جو وباء کے پھیلائو کو روکنے کے لئے لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ ٹیٹرا لاول گروپ کی جانب سے عالمی COVID-19 ریلیف کوششوں میں تعاون کیلئے 10 ملین یورو کے حالیہ عطیہ کا حصہ ہے۔ ہم ملک میں خوراک کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تحفظ کے وعدہ کو پوراکر نے کے حوالے سے پرعزم ہیں جبکہ ہم اپنے عملے اور آپریشنز میں شامل تمام افراد کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم اقدامات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے ملازمین، صارفین اور شراکت داروں کی شراکت پر انتہائی مشکور ہیں اور ہم اس غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے میں حکومت، صنعت اور معاشر ے سے اپنے تعاون کا وعدہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن