بھارتی ریسلر ببیتا پھوگاٹ کی مسلمان مخالف ٹویٹس ، ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ

ممبئی(آئی این پی)بھارت کی معروف ریسلر اور بین الاقوامی میڈلسٹ کی جانب سے انڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھرانے والی ٹویٹس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ریسلر ببیتا پھوگاٹ پر پابندی لگانے کے لیے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ببیتا نے مسلمانوں کے لیے ایک توہین آمیز ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور کہا کہ انڈیا کے لیے وائرس سے بھی بڑا مسئلہ مسلمان ہیں۔یہ ٹرینڈ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی ٹوئٹر نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی بہن رنگولی چنڈل کا اکاؤنٹ معطل کیا تھا جنھوں نے اسی نوعیت کی ٹویٹس کی تھیں۔رنگولی چنڈل پر مسلمانوں پر تشدد اور ’سیکولر میڈیا‘ کی جانب سے ان کی حمایت کرنے پر ان کے خلاف کافی شکایات سامنے آئیں۔

ای پیپر دی نیشن