انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ٹامس آجان مستعفی

Apr 18, 2020

جنیوا (پی پی آئی ) تحقیقات کے آغاز کے بعد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر نے عہدہ چھوڑ دیا۔ فیڈریشن کے لمبے عرصہ تک سربراہ رہنے والے 81 سالہ ٹامس آ جان مستعفی ہوگئے۔ ان پر ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ الزامات کی تحقیقات پر انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن اور 20 سال تک فیڈریشن کے صدر رہے ہیں۔

مزیدخبریں