خدائے مہرباں ہے وہ

خدا ناراض ہے ہم سے
چلو اُس کو مناتے ہیں
ذرا سا گڑگڑاتے ہیں
مُصلے پر کھڑے ہوکر
ہم اپنا سر جھکاتے ہیں
تھوڑے آنسو بہاتے ہیں
اُسے پھر سے مناتے ہیں
وہ ہم کو معاف کر دے گا
وہ مشکل کی گھڑی میں
ہم کو تنہا کیسے چھوڑے گا
وہ ہم کو معاف کر دے گا
وہ مشکل کی گھڑی میں
ہم کو تنہا کیسے چھوڑے گا
ہمیں روتا ہوا اور گڑگڑاتا دیکھ کر
وہ تھوڑا مسکرائے گا
خدائے مہرباں ہے وہ
وہ ستر مائوں سے بھی بڑھ کر
ہم سے پیار کرتا ہے
خطائیں بھول جائے گا
سزائیں معاف کر دے گا
میرے اللہ یہ ادراک ہے ہم کو
محمدؐ اور اُنکی آل کا جب واسطہ دیں گے
زمانے کی بہاریں،رونقیں اور مسکراہٹ
ہمیں واپس وہ کر دے گا
وہ جلدی مان جائے گا
نحوست کی گھڑی جو ہے
اُسے قصہ وہ ماضی کا بنا دے گا
شمیم حیدر سید

ای پیپر دی نیشن