سیدفخرامام وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ منتخب ‘زراعت کو بحران سے نکالنے میں مددملے گی‘مریدعباس بپی

Apr 18, 2020


ملتان ( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے سینئر راہنما ملک مرید عباس بپی نے ملک کے معروف سیاستدان و ماہر زراعت سید فخر امام کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے زراعت کو بحران سے نکالنے کیلئے صحیح وقت پر صحیح شخصیت کا انتخاب کیا ہے۔
چنانچہ سید فخر امام کو اتنی اہم وزارت ملنے پرہم پاکستان بھر کے زراعت کے پیشہ سے وابستہ لاکھوں لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کے حقیقی نمائندہ کو ان کی نمائندگی کا حق ملا ہے۔ انہوں نے کہا کاشتکاروں کو سید فخر امام سے بہت زیادہ توقعات ہیں کہ وہ زراعت پیشہ لوگو ں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا حقیقی ذریعہ بنیں گے۔

مزیدخبریں