ملتان (نمائند ہ نوائے وقت)ایم این اے محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت کروناء وائرس کی روک تھام کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے کروناء سے بچائو کے لیے ریاستی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے کروناء وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔دنیا بھر میںسوا لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں اور15 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور یہ مسئلہ تاحال بڑھ رہا ہے۔انشااﷲپاکستانی قوم یکسوئی کے ساتھ اس موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے شجاع آباد میں سپیشل پرسنز میں راشن اور امدادی رقم دینے کے موقع پر کیا اسموقع پر چوہدری خلیق الرحمن،حاجی شاھد اقبال، ودیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔
حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے‘ابراہیم خان
Apr 18, 2020