نیویارک (آئی این پی ) قطر کے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے انعقاد کو اس وقت سخت دھچکا پہنچا جب اس کے خلاف بدعنوانی کے تازہ الزامات سامنے آنے کے بعد فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ 2022ء کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی ممکنہ طور پر امریکا کو دی جاسکتی ہے - سیپ بلاٹر نے کہا کہ امریکا 2026ء کی بجائے 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرسکتا ہے کیوں کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، جاپان بھی یہ کرسکتا ہے کیوں کہ اس نے بھی 2022ء میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے درخواست دی تھی-