جنیوا (آئی این پی) تحقیقات کے آغاز کے بعد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر نے عہدہ چھوڑ دیا۔ فیڈریشن کے لمبے عرصہ تک سربراہ رہنے والے 81 سالہ ٹامس آجان مستعفی ہوگئے۔ ان پر ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ الزامات کی تحقیقات پر انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن اور 20 سال تک فیڈریشن کے صدر رہے ہیں۔ فیڈریشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو اس کی استعداد کے مطابق فروغ دینے کے لئے نئی حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔
انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ٹامس آجا ن مستعفی ہوگئے
Apr 18, 2020