مقررکردہ گندم خریداری کاہدف ہرصورت پوراکرینگے:دلاور خان

بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت)گندم کی خریداری کے سلسلے میں تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں گندم خریداری مراکز سے مڈل مین کاکردار ختم کاشتکار براہ راست اپنی گندم سنٹروں پرلارہے ہیں حکومت کی طرف سے مقررکردہ گندم خریداروں کاہدف ہرصورت پوراکرینگے۔ یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنرصدر محمددلاور خان نے مختلف گندم خریداری مراکز پرکاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے ڈیرہ بکھا، بنی شیلز12 بی سی،خانقاہ شریف ، نورپورنورنگا سنٹروں کامعائنہ کیااورکاشتکاروں کی گندم کی ٹرالیوں کوچیک بھی کیاانہوںنے انہوںنے کہاکہ حکومت کاشتکاروں سے سپورٹ پرائس پرگندم خریدکرکے ان کی مشکلات کاازالہ کررہی ہے اوران کی گندم کے بلوں کی ادائیگیوں کوبھی آسان بناتے ہوئے مقامی بینکوں کوبھی ساتھ شامل کیاگیاہے اس موقع پرانہوںنے صحافیوں کوبتایاکہ گزشتہ روز سے تحصیل صدرکے گندم خریداری مراکز پر گندم کی خریداری جارہی ہے اورگندم خریداری کے عمل کوانتہائی شفاف اورآسان بنایاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن