جوا کی پرچیاں فروخت کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدما ت درج

ملتان( خبر نگار خصوصی)سٹی شجاعباد پولیس نے قاسم کالونی سے ملزم محمد شاہد کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا جس سے آکڑہ جوا کی پرچیاں اور نقدی14050روپے برآمد کرلئے گئے ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ شاہ رکن عالم پولیس نے سمن آباد چوک سے ملزم اسحاق ، یونس اور عرفان کو تاش جوا کھیلتے ہوئے قابو کیا جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم 1320روپے برآمد کرلئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن