منڈی بہاﺅالدین کے شہر ملکوال میں سنگدل باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہا الدین کے شہر ملکوال میں سنگدل باپ اپنی تیسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی 20 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق 20 سالہ مقتولہ عائشہ غلام کا تعلق ضلع حافظ آباد کے علاقہ بہا ﺅالدین سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غلام علی کی پہلی بیوی کا انتقال اور دوسری کو وہ خود ہی طلاق دے چکا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر باپ اور نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ عائشہ غلام کی لاش جنڈبوسال کے قریب سڑک کنارے سے ملی تھی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تین ماہ قبل چونیاں کے علاقے میں غربت سے تنگ باپ نے 8 ماہ کی بچی قتل کرکے صحن میں دفنا دی تھی، پولیس نے مقتول بچی کے باپ اور ماں کو گرفتار کر لیا اور لاش برآمد کرلی تھی، بچی کی لاش کوٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔