رمضان المبارک کےدوران نمازوں‌ سےمتعلق متفقہ پالیسی پرمشاورتی اجلاس جاری

Apr 18, 2020 | 13:17

ویب ڈیسک

رمضان المبارک میں مسجدوں میں نماز ، تراویح اور اعتکاف سے متعلق سے علماء اور مشائخ سے متفقہ پالیسی پرصدر عارف علوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران نماز اورنماز تراویح کے اجتماعات کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی غرض سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کا مشاورتی اجلاس  صدر عار ف علوی کی زیرصدارت جاری ہے ۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے علما نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت  کی ۔ صدرمملکت عارف علوی نے علماء ومشائخ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد ماہ رمضان میں  قومی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔اللہ سے مغفرت اورکورونا کی وبا سے نجات کی دعا مانگتے ہیں ۔رمضان المبارک میں کورونا کے پھیلاؤ  سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔امید کرتا ہوں مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نظم وبط کا درس دیتا ہے ،منظم قومیں ہی ترقی کرتی ہیں ۔ڈسپلن کا اظہار ہر معاشرے میں مسجد سے ہونا چاہئیے ، قوم منتظر ہے کہ آئمہ اورحکومت مل کر آگے بڑھیں ۔مساجد و مدارس  امداد اورزکوة   دینے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔جاری  اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات پر مبنی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیلی فون پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر سینیٹر ساجد میر اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا تنویر حسین سے رابطہ کیاتھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو علماء کی مشاورت سے ماہ مبارک کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی تھی ۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حکومت نے جمعہ سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ علماء اور حکومت کی اس بارے میں رائے تقسیم ہوچکی ہے کہ آیا لوگوں کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے یا نہیں تاکہ وہ گھروں میں ہی پابند کیا جاسکے ۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7ہزار 481   تک پہنچ گئی ہے ،جبکہ مزید 8اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143 ہوگئی ہے ۔

مزیدخبریں