امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں ملاجلا رجحان رہا جس کی وجہ ملکی ذخائر میں اضافہ اور کورونا لاک ڈاﺅن کے باعث طلب میں کمی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد سودے 86 سینٹ (3.1 فیصد )بڑھ کر 28.68 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جون کے لیے سودے 44 سینٹ (1.7 فیصد)کمی کے ساتھ 25.09 ڈالر فی بیرل طے پائے۔