یقین ہےرمضان المبارک کےدوران مساجدمیں احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں گی:صدر

صدر عارف علوی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔وہ ایوان صدر میں اس وقت جاری علمائے کرام کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس کا مقصد رمضان کے دوران باجماعت نماز اور تراویح کیلئے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔صدر نے کہا کہ پوری قوم اس معاملے پر متفقہ پالیسی کیلئے حکومت اور علمائے کرام کی طرف دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے قوم کو اتحاد کا پیغام دینا ہے۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ مساجد سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نظم وضبط کا پیغام جاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں حضرت محمد ۖ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونا چاہیے ۔صدر نے دعا کی کہ اﷲ تعالی ملک کو اس وباء سے جلد ازجلد نجات عطا کرے۔

ای پیپر دی نیشن