ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کل سے کوروناوائرس کی روک تھام کی کوششوں کے طور پر چمن بلوچستان کیلئے دو میڈیکل سمیت تیس بوگیوں پر مشتمل خصوصی قرنطینہ ٹرین چلائے گا۔ ہفتے کے روز لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کلیوں کی مالی معاونت کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے بارہ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پیکج سے دس ہزار کلی مستفید ہونگے۔
پاکستان ریلوے اتوار سے چمن کیلئے 30بوگیوں پر مشتمل خصوصی قرنطینہ ٹرین چلائے گا.شیخ رشید
Apr 18, 2020 | 23:44