کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سپریم کورٹ کا بلدیاتی ممبران کو بحال کر نے کا آرڈر ہو ا میں اُڑا دیا ۔بلدیاتی ادارے کے بحالی آڈرپنجاب کے اعلیٰ افسران کے پاس لیکر گئے لیکن انہوں نے ماننے سے صاف انکار کر دیا ۔اس سے بہتر ہو تا کہ سپریم کورٹ بلدیاتی اداروں کو بحال ہی نہ کر تی ۔تحریک انصاف کی حکومت بد قسمت حکومت ہے جن کو بلدیاتی اداروں کیساتھ کام کر نے کا پتا ہی نہیں کہ بلدیاتی ممبران ہی عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر حل کر سکتے ہیں ۔صرف بلدیاتی ادارے ہی عوام کی تکلیف کو سمجھتے ہیں کیونکہ کے بلدیاتی ممبران گلی ،محلوں کے رہائشی ہو تے ہیں ۔ان کو عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہو تا ہے ۔اور وہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کئے جاتے ہیں ۔
حکومت نے بلدیاتی ادارے بحالی کا عدالتی حکم ہوا میں اڑادیا:رائو شہاب
Apr 18, 2021