کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا کہ عمران نیازی کی نواز شریف کیساتھ ذاتی رنجش کھل کر سامنے آگئی ۔تحریک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے کہ قائد کا گھر مسمار کر نے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔جو حکومت کو مہنگی پڑیں گی ۔ تحریک انصاف ہر سیاسی و معاشی لحاظ میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حکو مت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کربے گناہ شہریوں کے گھر مسمار کر نے شروع کر دیے ہیں۔عمران نیازی چہرو ں کی تبدیلی یا وازرتوںکی تبدیلی سے معاشی و عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔چار ،پانچ بار وازرت خزانہ تبدیلی کر نے سے بھی مہنگائی بے روز گاری پر قابو پایا نہ جا سکا ۔بلکہ ملک مزید اندرونی و بیرونی مسائلوں سے گر چکا ہے ۔
تحریک انصاف سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبورکرگئی:خالدجوئیہ
Apr 18, 2021