لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف وومن ونگ شمالی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات عطیہ سعد نے کہاہے کہ شریف خاندان اور انکے حواری چورمچائے شور کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، دوسروں کو تانے دینے والے خود سب سے بڑے چور نکلے اور سرکاری اراضی پرشریف خاندا ن نے اپنا محل تعمیر کیا، ن لیگ کا دھمکی آمیز لہجہ قابل مذمت ہے ، سرکاری افسران ریاست کے ملازم ہیں، ان پر انگلی اٹھانے والے اپنے سیاہ دورے حکومت میں لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سابقہ حکمرانوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور دولت بیرون ملک لے گئے اور بچوں کی جائیدادیں بنائیں ملک کو کھوکھلا کر کے اپنے بینک بیلنس بڑھائے اب احتساب ہورہا ہے تو یہ راہ فرار چاہتے ہیں۔