سودولاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگائی جاچکی:ڈی سی

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ایکسپو سنٹر ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کورونا ویکسینیشن لگنے والی فرسٹ اور سیکنڈ ڈوز کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے سنٹر میں کورونا ویکسینیشن لگوانے کے لئے  آئے ہوئے 60 سال سے زائد عمر کے افراد سے بات چیت بھی کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اب تک سوا دو لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔ دو شفٹوں میں کورونا ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پہلی شفٹ میں صبح 10 بجے سے دوپہر 04 بجے تک اور دوسری شفٹ میں رات 09 بجے سے لیکر 01 بجے کورونا ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔دوسری طرف ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1106 انسپکشنز کی گئیں اور 162خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 66 چالان کئے گئے ہیں اور 96 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا جبکہ  96افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 01 لاکھ 71 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 31مارکیٹس وزٹس کی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا. علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے 03 اپریل سے لیکر 16 اپریل 2021 تک چینی کی قیمتوں کی خلاف ورزی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن