ملک میں یکساں انصاف کی ضرورت ہے: صفدر سہوترا

Apr 18, 2021

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ کے ضلعی صدر صفدر سہوترا نے کہا ہیخورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی نہ ہونا بلاامتیاز احتساب پر سوالیہ نشان ہے۔ ملک میں ایسے یکساں انصاف کی ضرورت ہے جو ہر ایک کے لیے برابر ہو لیکن پیپلزپارٹی کے قائدین سے یکطرفہ احتساب کرنا اور ان کی ضمانتیں نہ ہونا نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز بھی ضمانت کے باوجود ہر طرح کی سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لے رہی ہیں اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز و دیگر مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کو تو ضمانتوں پر رہائی مل رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی کے بزرگ راہنما سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ بڑھاپے اور بیماری کے باوجود 2سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ضمانت پر رہائی نہ ہونا یکساں انصاف پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ایسے معلوم ہورہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف حکومت سے ڈیل کرنے کا بلاجواز الزام لگانے والی مسلم لیگ ن کے راہنمائوں نے خود بیک ڈور رابطے کرکے ڈیل کرنا شروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے سارے راہنمائوں کی ضمانتیں ہورہی ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے قائدین عرصہ دراز سے پابند سلاسل ہیں۔ 

مزیدخبریں