گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عمراشرف مغل عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تجارتی مراکز کے اوقات کار شام 6بجے تک مقرر کیا ہے۔جس پر فوری طور پر نظرثانی کرتے ہوئے مارکیٹوں کو رات کم ازکم 10بجے تک کھلونے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں کیونکہ لوگ عید کی خریداری کرتے ہیں لیکن کاروباری اوقات کم کرنے سے نہ صرف عوام مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کاروباری طبقے کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل چیمبرز آف کامرس کو اعتماد میں لیاجائے یکطرفہ فیصلے کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ ایسے فیصلے بعض اوقات کاروبار اور معیشت کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل ترین کاروباری حالات میں حکومت کی طرف سے نہ تو کاروباری طبقے کو کوئی فنانشل پیکج دیا گیا ہے اور نہ ہی ایف بی آر نے ٹیکسوں میں کوئی ریلیف دیا ہے لہذا ان حلاات میں کاروبار کیلئے اوقات میں کمی کرنا مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔
حکومت مارکیٹوں کو رات 10بجے تک کھلونے کی اجازت دے:عمر اشرف مغل
Apr 18, 2021