گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جگر گوشہ رسول خاتون جنت حضرت فا طمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا رہتی دنیا تک خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ماں، بیوی، بیٹی خاتون جنت نے عورت کے ہر روپ کو وقارعطا کیا، موجودہ دور میں بھی اہلِ اسلام کی خواتین اگر مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کریں تو دنیا و آخرت میں سرخرو ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلی مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
حضرت فا طمتہ الزہرہ ؓخواتین کیلئے رول ماڈل ہیں:حافظ رفیق قادری
Apr 18, 2021