قائد آباد پل کے ایکسپنشن جوائنٹس  کا مرمتی اور بحالی کا کام مکمل

Apr 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی نے قائد آباد پل کے ایکسپنشن جوائنٹس کا مرمتی اور بحالی کا کام مکمل کرلیاہے۔اس ضمن میں کے ایم سی ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شبیہہ الحسن نے بتایاکہ کراچی کے علاقے قائد آباد کے پل پر 10 ایکسپنشن جوائنٹس تبدیل کرکے مرمت کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ قائد آباد پل پر 14 ایکسپنشن جوائنٹس تبدیلی کرنے کی ضرورت تھی، جن میں سے 10 اب تک تبدیل کردیئے گئے ہیں جبکہ 4 تبدیل ہونا باقی ہیں۔شبیہہ الحسن نے بتایا کہ کے ایم سی جلد ہی قائد آباد کے باقی 4 ایکسپنشن جوائنٹس بھی تبدیل کردے گی، قائد آباد پل کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے، صارفین سفر کیلئے پل کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کے ایم سی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ چار ماہ کے دوران کریم آباد،لیاقت آباد پل، عیسی نگری، غریب آباد پل، شاہ فیصل پل، ڈرگ روڈ،گلستان جوہر پل اور جناح پل کے ایکسپنشن جوائنٹس تبدیل کرچکا ہے۔

مزیدخبریں