کراچی(نیوز ڈیسک) محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئر مین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی کا فیصلہ کرلیا لیکن سزا یافتہ مفرور مجرم نواز شریف کے نام سے منسوب پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف) یعنی نواشریف لیگ کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ مفرور مجرم عدلیہ سمیت قوم کو دھوکا دیکر ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے اور ملک کے اہم و حساس ادارے پاک فوج کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کررہا ہے دوسری طرف عورت آزادی مارچ کے ملعونوں اورامر جلیل جیسے نام نہاد دانشور کو اللہ تعالیٰ اور اس کے دین اسلام ومقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے کا کھلا لائسنس دے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ بیرونی فنڈ پر ملعون گستاخ ملک میں مغربی ایجنڈے کے تحت کام کرنے میں مصروف ہیں اور ملک کی اساس کو تباہ کرنے کی سازش سمیت مسلم قوم کی دل آزاری کررہے ہیں مگر حکمرانوں نے اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند کررکھی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایل پی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے شہر کراچی کی مختلف معزز شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ انصاف کے منافی و بدنیتی پر مبنی ہے۔