بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے امریکہ‘ جاپان مشترکہ بیان پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ تائیوان‘ ہانگ کانگ ہمارے داخلی امور ہیں۔ داخلی امور میں مداخلت نہ کی جائے۔ مشترکہ بیان خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم گزشتہ روز ملے تھے۔ ملاقات میں چین‘ تائیوان اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی تھی۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں جوبائیڈن سے جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈے سرگانے ملاقات میں عالمی سطح پر بڑھنے کے سبب چین کیخلاف اتحاد اور تعاون پر اتفاق کیا۔ جوبائیڈن نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی کوششوں میں جاپان کے مرکزی کردار پر زور دیا ہے۔
جوبائیڈن‘ جاپانی وزیراعظم کا چین کیخلاف تعاون پر اتفاق‘ داخلی امور میں مداخلت‘ بیجنگ
Apr 18, 2021