آسٹریلیا میں 48 سالہ خاتون کرونا وائرس ویکسین آسٹر ازینیکا لگنے سے ہلاک

Apr 18, 2021

کینبرا (اے پی پی)آسٹریلیا میں 48 سالہ خاتون کرونا وائرس ویکسین آسٹرازینیکا لگنے کے بعدخون جمنے سے ہلاک ہو گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی میڈیکل ریگولیٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے آسٹرازینیکا کرونا ویکسین دینے کے چار دن بعد خون کے جمنے کے باعث 48 سالہ خاتون کوہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جو کہ رواں ہفتے میں ہلاک ہوگئی۔ تھراپیٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (ٹی جی اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاتون کی شریانوں اور رگوں میں خون کا جمنا اور اس کے پلیٹلیٹ کی گنتی میں کمی واقع ہونا کرونا ویکسین آسٹرازینیکا سے منسلک ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں