تہران(اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں وسیع البنیاد امن کی حمایت کرتا ہے ۔ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے رائے سینا اجلاس 2021 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ کچھ بات چیت ہوئی ہے جو ایران کے قومی مفاد اور انھیں افغانستان میں وسیع البنیاد قیام امن کے لئے راضی کرنے کے لئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں قیام امن کا حصہ ہونا چاہئے تاہم اس امن کے عمل کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے۔