غلام اور کنیزیں جاتی امرا سے لپٹ کر وفاداریوں کا یقین دلا رہے ہیں: فردوس عاشق 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی وجہ سے جاتی عمرہ اور رائیونڈ کے محلات میں بھونچال آیا ہوا ہے۔ غلام اور کنیزیں ان محلات کے درو دیوار سے لپٹ لپٹ کر ظل سبحانی کو اپنی وفاداریوں کا یقین دلارہے ہیں۔ سارا ڈراما میڈیا سٹنٹ کے طور پر رچایا جا رہا ہے۔ جن کے پاس ملکیت کے ثبوت  ہیں وہ عدالت میں پیش کریں۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں رمضان بازار کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ معاون خصوصی کے ڈبل روڈ پارک راولپنڈی رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر انہیں رمضان بازار کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصو صی نے اپنے دورے کے دوران چینی کے کائونٹر پر عوام کا رش دیکھنے کے بعد چینی کے کاؤنٹرز میں اضافے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ لوگوں کو چینی کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑا کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی نہیں۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے جامع میکنزم بنایا ہے۔ پنجاب میں کرونا کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ میڈیا کے ذریعے ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب اپنے وسائل سے کرونا کی حفاظتی ویکسین خریدے گا۔ میڈیا کرونا کے خلاف اس میں فرنٹ لائن پر ہے۔ میڈیا ورکرز کو بھی کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...