اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے ساتھ تیز ہواؤںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم خطہ پو ٹھو ہار ،گوجرنوالہ ، سیالکوٹ ،میا نوالی، لاہور اور سرگودھا میں آندھی/تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژ ا لہ باری کی بھی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، صوابی ، چارسدہ، کرم،کو ہا ٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژ ا لہ باری کا بھی امکان۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤںآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Apr 18, 2021