بیلجئیم میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے، نعرے بازی

برسلز(این این آئی)بیلجیم کے دارلحکومت برسلز میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے  مظاہرہ کیا گیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعہ کے روز ہونیوالے مظاہرے کا انتقاد کشمیر کونسل یورپ نے کیا تھا ۔ مظاہرے کے شرکا ء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی فوری طور پر رکوانے اورمقبوضہ علاقے سے بھارتی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے مظاہرے کے اختتام پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم رکوانے کیلئے ایک موثر کردار اداکرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن