راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کردی گئی ،اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے بیٹس رپورٹرز کاکا اجلاس سنیئر صحافی عزیز علوی کی زیر صدارت ہواجس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ2011/12سے غیر فعال ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کو دوبارہ فعال کیا جائے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ہائی کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن کے نئے صدر عزیز علوی(نوائے وقت) اور جنرل سیکرٹر ی اقبال ملک ہوں گے،نائب صدر راحت منیر،نائب صدر بابر ملک،جوائنٹ سیکرٹری ارشاد قریشی،جوائنٹ سیکرٹری سید شہر یار،فنانس سیکرٹری سلطان شاہ،آفس سیکرٹری سہیل احمد،سیکرٹری انفارمیشن عثمان مغل، اراکین مجلس عاملہ اسرار احمد، عمران ملک اور منصور ستی شامل ہیں۔