کراچی کے تھانوں سے ہٹائے گئے انٹیلیجنس افسران کی اسکروٹنی کا حکم

کراچی (وقائع نگار) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانوں سے ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانوں سے انٹیلیجنس اہلکاروں اور افسران کے ہٹائے جانے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی نے ہٹائے جانے والے تمام ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تینوں زون کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس افسران واہلکار تھانے کی خفیہ آنکھ ہوتے ہیں، ان کا کام جرائم پیشہ عناصراور منظم جرائم کی رپورٹ تیار کرنا ہوتا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس افسرکی اطلاع پر تھانہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرتا ہے، ایسے افسر یا اہلکار جرائم پیشہ عناصر سے مل جائے تو کیسے کام ہوگا؟

ای پیپر دی نیشن