پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ: کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ویکسین کا عمل شروع ہوگا۔ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ گراؤنڈ سٹاف کے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ ویکسین کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان جونیئر کیمپ جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے لگایا گیا ہے،جونیئر ایشیاء کپ یکم جولائی سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...