لاہور (سپورٹس رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمنٹیٹر رمیز راجہ کو جنوبی افریقہ سے وطن واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کا شمار کرونا سے متاثرہ کیٹگری ’سی‘ ملکوں میں ہوتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سی اے اے نے رمیز راجہ کو وطن واپس آنے کی اجازت دی۔رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کیلئے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو وطن واپسی پر کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا۔
سی اے اے نے کمنٹیٹررمیزراجہ کو وطن واپس آنیکااجازت نامہ جاری کردیا
Apr 18, 2021