لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو سزا دے دی ۔ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ بائولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹرینرز کے ساتھ بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔ٹریننگ سیشن کے دوران نسیم شاہ کیچنگ پریکٹس کررہے تھے اس موقع پر ان سے کیچ ڈراپ ہوا تھا انہوں نے خود کو ہی سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے ایک کیچ چھوڑںے پر 15 پش اپس لگائے۔
فاسٹ بائولرنسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو سزا دیدی
Apr 18, 2021