جنوبی افریقن ہیڈ کوچ نے پاکستان کیخلاف شکست کی ذمہ داری قبول کرلی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مارک بائوچر نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سمیت دیگرسیریز میں بھی شکست کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ پروٹیز کو گزشتہ گیارہ سیریز میں سے آٹھ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف شکست کی ذمہ داری قبول کر تاہوں ۔ شکست پر بہت مایوسی ہوئی۔ فی الحال بہت زیادہ افسردہ ہوں ۔ میرے ساتھ ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کے بھی یہی تاثرات ہیں ۔ سیریز کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی ۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کسا ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔ سخت محنت جاری رکھیں گے ۔ ٹیم میں سینئر کھلاڑی بھی موجود نہیں تھے جس کا کارکردگی پر اثر پڑا۔ اچھا یہ بھی ہوا کہ نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ۔ کھلاڑیوں کا بڑا سکواڈ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔ کھلاڑیوں کو دوبارہ اکٹھا کرکے فٹنس اور کارکردگی پر توجہ دینگے ۔ تسلیم کرتا ہوں کی ٹیم کے نتائج اچھے نہیں ‘لڑکوں نے جیتنے کیلئے محنت کی تاہم ناکام رہے جس سے مایوسی ہوئی ہے ۔ ہمارے ساتھ ساتھ عوام بھی مایوس ہے ۔ کھلاڑیوں پر کوئی دبائو نہیں تھا ۔ اب دو ماہ کیلئے ہماری کرکٹ نہیں اس لئے کھلاڑیوں کو جمع کرکے خامیاں دور کرینگے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...