مری میں موسم انتہائی  سرد، لوگوں کو گرم ملبوسات پہننا شروع کر دیئے 

مری(نامہ نگار خصوصی )ملکہ کوہسار مری میںبھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں، اپریل کے مہینے میں دسمبر کی سی سردی نے رمضان المبارک کو یخ بستہ ہوائوں،بارشوں اور گہرے بادلوں نے انتہائی سرد کر دیا ہے ۔  یاد رہے کہ ماضی میں اپریل کامہینہ گرم ہوتا تھا۔ برفباری کے موسم کے بعد مارچ اپریل میں بہار اپنے عروج پر ہوا کرتی تھی ہرطرف پھلدار پودوں پرخوبصورت پھول اور ہریالی ملکہ کوہسار کے حسن کو مزید نکھاردیتی تھی جبکہ بارشیں صرف برسات کے دوران جون کے آخر میں شروع ہوکر جولائی کے اختتام تک رہتی تھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن