کھوڑ روڈ کی از سر نو تعمیر سے عوامی حلقوں، طلباء میں مسرت کی لہر  

فتح جنگ (نامہ نگار )َذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،  ِ ِ ممتاز سماجی شخصیت ومعروف بزنس مین سردار ظہور اقبال فرانس کی فتح جنگ شہر کیلئے پرخلوص کاوش عملی روپ دھار گئی فتح جنگ شہر میں کھوڑ روڈ کے تقریباٌ ڈیڑھ کلومیٹر دو رویہ شکستہ حال حصے کو اپنی ذاتی جیب سے خطیر رقم خرچ کر کے ا ز سر نو تعمیر کروادیاطویل عرصہ سے ازیت ناک کرب سے دوچار دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر شہری حلقوں سمیت تاجروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے عملہ اور طلباء وطلبات میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی اور تما م مکاتب فکر ممتاز بزنس مین سردارظہور اقبال فرانس کی جانب سے دیرینہ عوامی مشکلات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر جہاں انکی انسان دوستی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں حکومت اور انکے زیر انتظام اداروں کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی پر انکی کارکردگی کو کو س رہے ہیں کھوڑ روڈ شکستہ حال متذکرہ حصے کی از سرنو تعمیر مکمل ہونے کے موقع پر معروف بزنس مین سردارظہور اقبال فرانس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کے ازالہ کی خاطر جانی ومالی قربانی دیکر جو قلبی راحت محسوس ہوتی ہے زندگی میں کوئی اور کام کرنے سے حاصل نہیں ہوسکتی خداتعالی کے خصوصی فضل و کرم کی بدولت انسانیت کی فلاح کا جذبہ لیکر جس شکستہ سڑک کو از سر نو تعمیر کرنے کا آغاز کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جو خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن