صارفین میتروں کی تبدیلی کیلئے دربدر ، نئے کمکشن کا حصول خواب بن گیا 

Apr 18, 2021

ملتان (محسن ریاض سے)میپکو کے آپریشن افسران نے چیف ایگزیکٹو میپکو کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ سی ای او میپکو کی جانب سے خراب اور جلے ہوئے میٹروں کی تبدیلی سمیت نئے کنکشن کیلئے سٹورز میں موجود تمام میٹرز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ جسکے بعد 50 ہزار سے زائد سنگل فیز اور تھری فیز میٹر سب ڈویڑنوں کو جاری کئے گئے۔ مگر آپریشن افسران ایس ڈی اوز او ایکسین کی عدم دلچسپی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث یہ میٹرز تاحال سٹورز میں پڑے ہیں اور میٹروں کی تبدیلی التواء کا شکار ہے اسی طرح3 سے  4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پرانے خراب میٹر اور ڈیمانڈ نوٹسز وصول ہونے کے بعد بھی تبدیل نہیں کئے جارہے جسکی وجہ سے صارفین گزشتہ سال کی بھاری ایوریج ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ میپکو ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری کے مہینے میں ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنیوالے صارفین تاحال نئے کنکشن سے محروم ہیں۔ دسمبر 2020 سے اب تک ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنیوالے صارفین کے صرف 10 فیصد نئے کنکشن لگائے گئے ہیں۔ میٹروں کی عدم فراہمی کیساتھ ہی پی وی سی تار بھی فراہم نہیں کی جارہی سب ڈویژن کے کرپٹ عملے کی جانب سے پی وی سی تار بیچنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ میپکو صارفین کو میٹروں کی لیٹ تنصیب، خراب ہونے والے میٹروں کی تبدیلی کے عذاب ساتھ پی وی سی تار کی عدم براہمی کی وجہ سے دوہری اذیت اور اخراجات کا سامنا ہے

مزیدخبریں