جے ایس انوسٹمنٹس کیخلاف الزامات پر اسد کھرل اشتہاری قرار 

Apr 18, 2021

کراچی (کامرس ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جے ایس انوسٹمنٹس کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے متعلق کیس میں اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے اسد کھرل کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسد کھرل کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا جائے، ساتھ ہی عدالت نے کیس داخل کرتے ہوئے اسد کھرل کی گرفتاری تک سماعت موخر کردی ہے، اسد کھرل کو مسلسل غیر حاضر رہنے کے باعث اشتہاری قرار دیا گیا، جے ایس انوسٹمنٹس کے مطابق اسد کھرل نے دو ہزار سولہ میں ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کیا، جس میں اسد کھرل نے من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے، جے ایس انوسٹمنٹس کے مطابق الزامات کا مقصد جے ایس انوسٹمنٹس کی عزت، شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا لہذا اسد کھرل کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی زیر دفعہ ۹۹۴، ۰۰۵ اور ۱۰۵ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، اس سے قبل سیشن عدالت نے پرائیوٹ کمپلینٹ کو پرکھنے کے بعد اسد کھرل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور دو ہزار میں اسد کھرل نے ۰۵ ہزار کے عوض ضمانت بھی حاصل کی تاہم اسد کھرل ضمانت کے بعد کبھی عدالت اتے اور کبھی غیر حاضر رہے جس پر عدالت نے اسد کھرل کے خلاف ۵۱ فروری دو ہزار بیس سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری سے متعلق کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا اور اب عدالت نے اسد کھرل کو باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

مزیدخبریں